تلنگانہ

اردو یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے حکومت کا کوئی ارادہ نہیں۔وزیراقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کی وضاحت

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی اراضی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے اہم وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کا اردو یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یونیورسٹی کی اراضی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی اراضی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود محمد اظہر الدین نے اہم وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ حکومت کا اردو یونیورسٹی کی اراضی واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یونیورسٹی کی اراضی مکمل طور پر محفوظ ہے۔

متعلقہ خبریں
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


انہوں نے بتایا کہ اراضی کے سلسلہ میں حالیہ تنازعہ آڈٹ ریمارکس کی بنیاد پر ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے بعد شروع ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوٹس کا مقصد صرف یہ تھا کہ یونیورسٹی اپنی اراضی کا موثر استعمال کرے نہ کہ اراضی چھیننا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین دن قبل یونیورسٹی کے رجسٹرار نے کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں اراضی کے سلسلہ میں مستقبل کے منصوبوں سے واقف کروایا جس کے بعد کلکٹر نے نوٹس واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر کافی بیانات دیئے گئے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ حکومت کی نیت بالکل صاف ہے۔

وزیرموصوف نے واضح کیا کہ کلکٹر نے اس سلسلہ میں ایک پریس نوٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں صورتحال واضح کر دی گئی ہے۔ عوام اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس سلسلہ میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔