شمالی بھارت

ایرپورٹ پر سٹلائٹ فون لانے والا امریکی شہری زیر حراست

چینائی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتوار کے دن ایک امریکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایرپورٹ عہدیداروں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ امریکی شہری کو سٹلائٹ فون ساتھ رکھنے پر حراست میں لیا گیا۔

چینائی (آئی اے این ایس) چینائی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتوار کے دن ایک امریکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایرپورٹ عہدیداروں نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ امریکی شہری کو سٹلائٹ فون ساتھ رکھنے پر حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار

ہندوستان میں اِس فون کے نجی استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ دورانِ سفر اسے ہندوستانی ایرپورٹ پر نہیں لایا جاسکتا۔ بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکوریٹی (بی سی اے ایس) اور مرکزی وزارتِ داخلہ کے قواعد و ضوابط کی رو سے ہندوستان میں سٹلائٹ فون شخصی استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔

26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں میں سٹلائٹ فون کا استعمال ہوا تھا، جس کے بعد حکومت ہند نے اس کا استعمال ممنوع قرار دیا۔ امریکی شہری ڈیوڈ(55سالہ) کو صبح کی پرواز سے سنگاپور جاناتھا۔

تاہم سیکوریٹی ڈیوٹی پر موجود سی آئی ایس ایف جوانوں نے اس کے پاس سٹلائٹ فون دیکھ کر اسے روک لیا۔ اسے پوچھ تاچھ کے لئے ایرپورٹ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

ایرپورٹ اتھاریٹی عہدیداروں کے بموجب امریکی شہری نے بتایا کہ وہ امریکہ سے نئی دہلی آیااور بعد ازاں انڈمان گیا، لیکن کہیں بھی کسی نے اس سے سٹلائٹ فون کے تعلق سے کوئی سوال نہیں کیا، تاہم ایرپورٹ پولیس نے اس کا فون ضبط کرلیا۔ اس کے پاس این او سی نہیں تھا، لہٰذا اس کا فون ضبط کرلیا گیا۔