بھارت

حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمداتی قیمت کی شرط ہٹادی

حکومت نے اس سال مئی میں پیاز کی برآمد پر پابندی ہٹا دی تھی لیکن اس کی کم از کم برآمداتی قیمت 550 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن عائد کر دی تھی۔

نئی دہلی: حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمداتی قیمت کی شرط کو ہٹا دیا ہے، جس سے اس اہم زراعتی پیداوار کی برآمد عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ
جنیوا میں مخالف ِ ہند پوسٹرس

13 ستمبر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (DGFT) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا، "پیاز کی برآمد پر کم از کم برآمداتی قیمت (MEP) کی شرط کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک ہٹا دیا گیا ہے۔”

حکومت نے اس سال مئی میں پیاز کی برآمد پر پابندی ہٹا دی تھی لیکن اس کی کم از کم برآمداتی قیمت 550 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن عائد کر دی تھی۔

تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اب ایم ای پی کی شرط کو ہٹانے اور ایکسپورٹ ڈیوٹی کو 40 فیصد سے گھٹا کر 20 فیصد کرنے کے بعد زیادہ مقدار میں پیاز برآمد کی جاسکتی ہے۔

وزیر موصوف نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "یہ فیصلہ کسانوں اور برآمد کنندگان کی آمدنی میں اضافہ کرے گا، اور اس سے زراعتی شعبے میں تجارت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔”

a3w
a3w