یوروپ
روسی خانگی باغی فوج ویگنر کا سربراہ طیارہ حادثہ میں ہلاک
طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرس برگ جارہا تھا۔ طیارہ میں 7مسافرین اور 3ارکان عملہ سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ ویر علاقہ کے ایک گاؤں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

ماسکو: روس کے علاقہ ویر میں ایک خانگی طیارہ تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 10افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں روس کی خانگی فوج ویگنر کا سربراہ یفگینی پری گوزین بھی شامل ہے جس نے حالیہ عرصہ میں صدر روس ولادیمیر پوٹن کے خلاف بغاوت کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرس برگ جارہا تھا۔ طیارہ میں 7مسافرین اور 3ارکان عملہ سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ ویر علاقہ کے ایک گاؤں میں گرکر تباہ ہوگیا۔