کھیل

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ کی رات 8 بجے سے شروع ہوگی۔

نئی دہلی: آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ کی رات 8 بجے سے شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں
ہاکی ورلڈکپ کے ٹکٹس بلیک مارکٹ کرنے پر5 گرفتار
بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی جاری

آئی سی سی کے بیان کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت 15 ستمبر کو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے شروع ہوگی۔

کرکٹ سے محبت کرنے والے اور شائقین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ٹکٹوں کی آفیشل ویب سائٹ ٹکٹس .کرکٹ ورلڈ کپ.کام پر جاکرورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لئے اپنی سیٹ بک کر سکتے ہیں۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر (اتوار) کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

a3w
a3w