مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

مسجد کو نقصان پہنچانے والے ہندو دنگائیوں کو پولیس نے اب تک گرفتار نہیں کیا

ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شاہو واڑی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے وہ محض ایک خانہ پری لگ رہی ہے ۔

ممبئی: فرقہ پرستوں اورشرپسندوں کی زیادتی کے شکارفسادزدہ علاقہ گجا پور اور وشال گڑھ میں پولیس نے اب تک ان شرپسندوں کو گرفتار نہیں کیا ہے جنہوں نے مسجد پر چڑھ کر مسجد کو نقصان پہنچایا تھا اور مکان و دکان کو آگ لگا دی تھی۔

متعلقہ خبریں
ندی کے بیچ میں درخت پر پھنسے شخص کو بچا لیا گیا (ویڈیو)
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

جمعیۃعلما کولہاپور نے دورہ،مقامی ذمہ داران ، متاثرین سے ملاقات کرکے یہ انکشاف کیا۔ ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شاہو واڑی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے وہ محض ایک خانہ پری لگ رہی ہے ۔

کیونکہ ویڈیو اور آڈیو کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اب تک ان لوگوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جو ویڈیو میں مسجد کے مینار پر چڑھ کر ہتھوڑا مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔واقعہ ہونے کے بعد عوام کے شدید دباؤ میں پولیس نے مقدمہ درج تو کرلیا لیکن ایف آئی آر میں صرف ایک شخص کا نام لکھا ہے ،جبکہ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے درجنوں لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ پولس مبینہ طور پر اصل مجرمین کو بچانے کا کام کررہی ہے نیز اس معاملے میں اول دن سے پولس کا کردار مشکور رہا ہے ورنہ اتنا بڑا واقعہ نہیں ہوتا۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو قانون پر مکمل اعتماد ہے اور مسلمان پر امن طریقے سے پورے صوبے میں احتجاج درج کرا رہے ہیں لیکن اگر پولس نے ایمانداری سے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی تو عوام کا غصہ ہونا فطری ہوگا ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور آئی جی پولس سے درخواست کی ہے کہ وہ مقامی پولس سے رپورٹ طلب کریں کہ آیا ابتک اصل مجرمین کی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی ہے اور پولس کس کی ایماء پر انہیں مبینہ پناہ دے رہی ہے ۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ وشال گڑھ واقعہ ایک منظم پلاننگ کے تحت انجام دیا گیا ۔ مسلح دنگائیوں نےچن چن کرمسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا اور گھروں ،گاڑیوں(بائیک،کار)میں توڑ پھوڑ اور موجود زیورات و نقدی لوٹ لے گئے۔

متاثرہ وشال گڑھ کا دورہ کرنے والےجمعیة علماء کے وفد میں مولانا اظہر سید (صدر جمعیة علماء شہر کولہاپور) حافظ سمیر استاد (نائب صدر) حافظ جاوید شیخ (جنرل سیکرٹری) آصف بھائی شیخ (خازن )گلاب بھائی مجاور (سابق سیکرٹری)موجود تھے۔

a3w
a3w