جموں و کشمیر

تاریخی مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ، سنتھن روڈ، بھدوراہ – چمبا روڈ ہنوز بند

بتادیں کہ ان سڑکوں پر 27 دسمبر کو بھاری برف باری ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

متعلقہ خبریں
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
میرواعظ عمر فاروق، نظربند

تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ سنتھن روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

بتادیں کہ ان سڑکوں پر 27 دسمبر کو بھاری برف باری ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

ادھر محکمہ تعمیرات عامہ پونچھ نے سڑک کے رابطے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر مغل روڈ کو بفلیاز سے پیر کی گلی تک بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے حوالے کر دیا ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آںے کے خدشات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں۔