تلنگانہ

شوہر نے بیوی کو آلگ لگادی، گھر جل کر خاکستر ہوگیا

شوہر او ربیوی میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے بیوی کو آگ لگادی تاہم اس واقعہ میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور یہ دونوں معمولی طورپر جھلس گئے۔

حیدرآباد: شوہر او ربیوی میں ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے بیوی کو آگ لگادی تاہم اس واقعہ میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور یہ دونوں معمولی طورپر جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

یہ واقعہ تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے پدم نگر کے رہنے والے بالاپوسیا ور راجیشوری میں اکثرجھگڑے ہوا کرتے تھے۔

کل بھی ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد برہمی کے عالم میں پوسیا نے بیوی پر کیروسین ڈال کر آگ لگادی تاہم اس واقعہ میں بیوی اور شوہر کو معمولی طورپر جھلس گئے اور گھر مکمل طور پر جل گیا۔

گھر میں آگ دیکھ کر مقامی افراد بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے آگ کے شعلوں کو کافی جدوجہد کے بعد بجھایا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

a3w
a3w