تلنگانہ

ہندوستان کی سیاست میں علاقائی جماعتوں کی اہمیت میں روز بروز اضافہ: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران لوک سبھا حلقوں کی حدبندی کے جاری عمل پر بھی شدید تنقید کی اور انتباہ دیا کہ ہندی کو ملک پر زبردستی تھوپنے کی کوششیں ہندوستان کی لسانی و ثقافتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانوں کو مساوی عزت دی جانی چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس پارٹی کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی سیاست میں علاقائی جماعتوں کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے اور یہی پارٹیاں مستقبل میں عوامی مسائل کو مؤثر طریقہ سے حل کرنے کا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ملک میں ایک مضبوط اپوزیشن کی غیر موجودگی جمہوری توازن کو بگاڑ رہی ہے۔


کے ٹی آر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران لوک سبھا حلقوں کی حدبندی کے جاری عمل پر بھی شدید تنقید کی اور انتباہ دیا کہ ہندی کو ملک پر زبردستی تھوپنے کی کوششیں ہندوستان کی لسانی و ثقافتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانوں کو مساوی عزت دی جانی چاہیے۔


پوڈ کاسٹ کے دوران کے ٹی آر نے خود پر لگنے والے الزامات جن میں بدعنوانی، منشیات اور فون ٹیپنگ جیسے معاملات شامل ہیں — پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے خود کو شفاف سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کے بجائے عوامی خدمت اور حکمرانی پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔


تلنگانہ کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ریاست میں بلا تعطل بجلی، تیز صنعتی ترقی اور عوام دوست پالیسیاں نافذ کی گئیں۔ عوام نے اس طرز حکمرانی کو سراہتے ہوئے دس برس حکومت کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔