دہلی
نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا جاریہ ماہ کے اواخر افتتاح متوقع
نئی 4 منزلہ عمارت میں 1224 ارکان پارلیمنٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ڈائننگ ایریا اور پارکنگ بھی کافی کشادہ ہے۔ نئی عمارت کا سنگ ِ بنیاد دسمبر 2020 میں رکھا گیا تھا۔

نئی دہلی: ملک کی نئی پارلیمنٹ عمارت کا جاریہ ماہ کے اواخر افتتاح متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی عمارت ی تعمیر آخری مرحلہ میں ہے اور وزیراعظم نریندر مودی 28 مئی کو اس کا افتتاح کریں گے۔
جاریہ ماہ مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہوجائیں گے۔ مودی نے 26 مئی 2014 کو وزارت ِعظمیٰ کا حلف لیا تھا۔ نئی 4 منزلہ عمارت میں 1224 ارکان پارلیمنٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ڈائننگ ایریا اور پارکنگ بھی کافی کشادہ ہے۔ نئی عمارت کا سنگ ِ بنیاد دسمبر 2020 میں رکھا گیا تھا۔