تلنگانہسوشیل میڈیا
ویڈیو: کاغذنگر منڈل میں مسلم نوجوان کو درخت سے باندھ کر زدوکوب کرنے کا واقعہ
ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ایک مسلم نوجوان کو درخت سے باندھ کر زدو کوب کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

کاغذ نگر (منصف نیوز بیورو) ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ایک مسلم نوجوان کو درخت سے باندھ کر زدو کوب کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے بیجور منڈل کے موضع مرتھڈی گاؤں کے متوطن 19سالہ عابد حسین کو کاغذ نگر منڈل کے موضع ایسگاؤں میں اس وقت درخت سے باندھ کر پیٹا گیا جبکہ وہ اسی موضع کی دوسرے مذہب کی لڑکی کے ساتھ گھومتا ہوا پایا گیا۔
ہندو لڑکی کے ساتھ گھومنے پر اکثریتی فرقہ کے چند مقامی افراد نے حسین کو درخت سے باندھ کر اس کی زبردست پٹائی کی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہونچی تاہم ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی اور پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہونچایا۔
پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد عابد حسین کو حملہ آوروں سے بچانے میں کامیابی حاصل کی اور اس زخمی کو منچریال کے ایریا ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔