تلنگانہ

دفتر بلدیہ گجویل میں الٹا ترنگا لہرانے کا واقعہ

مجلس بلدیہ گجویل کے عہدیداروں اور م نتخب عوامی نمائندوں کی غفلت اس وقت سامنے آئی جبکہ جمعرات کے روز جشن آزادی کے موقع پر دفتر بلدیہ پر الٹا پرچم لہرایاگیا۔

حیدرآباد: مجلس بلدیہ گجویل کے عہدیداروں اور م نتخب عوامی نمائندوں کی غفلت اس وقت سامنے آئی جبکہ جمعرات کے روز جشن آزادی کے موقع پر دفتر بلدیہ پر الٹا پرچم لہرایاگیا۔

متعلقہ خبریں
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

یوم آزادی تقریب کے انتظامات بلدی عملہ نے دفتر میں انجام دیئے تھے۔ صدرنشین بلدیہ راج مولی گپتا نے ترنگا لہرایادیا۔

چند افراد نے اس بھیانک غلطی کو نوٹ کیا اور اعلیٰ عہدیداروں کو الرٹ کردیا۔

دریں اثنا بی جے پی قائدین نے گجویل پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں شکایت درج کرائی اور پولیس پر زوردیا کہ وہ قومی پرچم کی بے حرمتی کے تحت متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کریں۔