تلنگانہ

منچریال میں احتجاجی خاندان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا

تفصیلات کے مطابق اپنی اراضی پر غیر مجاز قبضہ کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کے بیلم پلی سے تعلق رکھنے والے سوکمار، سشما ان کا بیٹا مشن بھاگیرتا کے ٹینک پر چڑھ گئے اور احتجاج کرنے لگے۔ اسی دوران شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کردیا۔اس حملہ کے نتیجہ میں بیٹا ٹینک سے نیچے گرگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں احتجاجی خاندان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاندان کے ارکان شدید طورپر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اپنی اراضی پر غیر مجاز قبضہ کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کے بیلم پلی سے تعلق رکھنے والے سوکمار، سشما ان کا بیٹا مشن بھاگیرتا کے ٹینک پر چڑھ گئے اور احتجاج کرنے لگے۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار

اسی دوران شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کردیا۔اس حملہ کے نتیجہ میں بیٹا ٹینک سے نیچے گرگیا۔اس کو علاج کیلئے فوری طورپر بیلم پلی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

بعد ازاں اس خاندان کو پولیس نے کامیابی کے ساتھ نیچے اتارااور کسی طرح ان مکھیوں سے چھٹکارا دلانے کے بعد ان کو بھی علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

سوکمار نے جس اراضی پر دعو ی کیا ہے اس پر پہلے ہی پولیس کمانڈنٹ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔سوکمار کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کے پاس پانچ ایکڑ اراضی کئی برسوں سے تھی جس پر غیرمجاز قبضہ کرلیاگیا۔