حیدرآباد

دلخراش واقعہ: شیر خوار بیٹی کو ایک لاکھ میں فروخت کردیا گیا، باپ اور خریدار گرفتار (ویڈیوز)

ایک بے رحم باپ نے اپنی 18 دن کی شیرخواربیٹی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ پولیس نے باپ، خریدار اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: ایک بے رحم باپ نے اپنی 18 دن کی شیرخواربیٹی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ پولیس نے باپ، خریدار اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
حیدرآباد پولیس نے دکانوں اور ہوٹلوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا
بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل

پولیس کے بموجب بنڈلہ گوڑہ محمدنگر کی 31 سالہ اسماء بیگم کے شوہر 43سالہ محمد آصف نے جو آٹو رکشا چلاتا ہے نے چاند سلطانہ کی مدد سے کرناٹک کے منال سعد کوایک لاکھ روپے میں اپنی بیٹی کو فروخت کردیاتھا۔

بتایا جاتاہے کہ 8جولائی کو آصف نے اپنی 18 یوم کی شیرخوار لڑکی کو لے کر گیا اور اسے فروخت کرکے رقم حاصل کرلی۔

جب اسماء بیگم نے آصف سے پوچھا کہ لڑکی کہاں ہے تو اس نے فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ اسماء بیگم نے فوری بنڈلہ گوڑہ پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کرائی۔

بنڈالہ گوڑہ کے انسپکٹر کے ست نارائنہ اور ان کی ٹیم فوری حرکت میں آگئی اور پولیس کی ایک ٹیم کوکرناٹک روانہ کرکے نومولود لڑکی کوبرآمد کرلیا اور ماں اسماء بیگم کے حوالے کردیا اور پولیس نے آصف‘چاندسلطان اور منال سعد کوگرفتار کرلیا۔

a3w
a3w