تلنگانہ

نظام آباد آمد پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شاندار استقبال

امیت شاہ نے کلکٹریٹ دفتر کے قریب ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد سخت حفاظتی حصار میں خصوصی قافلے کے ہمراہ وِنائک نگر پہنچ کر نئے تعمیر شدہ قومی ہلدی بورڈ کے دفتر کا افتتاح کیا۔

نظام آباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کے روز نظام آباد پہنچے، جہاں اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندوں نے انہیں گلدستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کشور ریڈی، بندی سنجے، نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ اروِند، نظام آباد اربن کے ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن گپتا، ہلدی بورڈ کے چیئرمین پلے گنگا ریڈی، بی جے پی رہنما کے لکشمن، کلکٹر ونئے کرشن ریڈی اور پولیس کمشنر سائی چیتنیا بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
امت کے اتحاد کیلئے جمعیت اہلحدیث ہمیشہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھے گی
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

سب سے پہلے امیت شاہ نے کلکٹریٹ دفتر کے قریب ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد سخت حفاظتی حصار میں خصوصی قافلے کے ہمراہ وِنائک نگر پہنچ کر نئے تعمیر شدہ قومی ہلدی بورڈ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں وہ بسوا گارڈنز میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے اور ہلدی کے کسانوں و بورڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت تملا ناگیشور راؤ، ضلع انچارج وزیر سیتاکا، نظام آباد رورل کے ایم ایل اے بھوپتی ریڈی، ریاستی بیج ترقیاتی کارپوریشن کے چیئرمین انویش ریڈی، کوآپریٹو یونین کے چیئرمین مانالا موہن ریڈی، ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار، ہلدی بورڈ کے حکام اور بڑی تعداد میں کسان بھی موجود تھے۔

 امیت شاہ کے اس دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے، جبکہ پولیس کمشنر سائی چیتنیا کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔