مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فوج نے حماس کے سکیورٹی چیف کو قتل کرنے کا دعوی کیا
آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں موسیٰ بن نصیر اسکول میں واقع حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔
یروشلم: اسرائیل کی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی تحریک حماس کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے پیر کے روز ٹیلیگرام پر کہا کہ "اتوار کے روز آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے [اسرائیل سکیورٹی ایجنسی] کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر IAF [اسرائیلی فضائیہ] نے حماس کے سکیورٹی سربراہ ثروت محمد احمد البیک کو قتل کر دیا، جو حماس کے سکورٹی اپریٹس کے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا رکن تھا”۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں موسیٰ بن نصیر اسکول میں واقع حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا۔
اس نے کہا، "حملے سے پہلے، شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے تھے، جن میں درست گولہ بارود کا استعمال، فضائی نگرانی، اور اضافی انٹیلی جنس شامل ہیں”۔