جموں و کشمیر

فلم دی کیرالہ اسٹوری پر جموں کے ہاسٹل میں ہاتھا پائی، ایک طالب علم زخمی (ویڈیو)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بوائز ہاسٹل کے اندر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کرلیا۔

جموں: فلم دی کیرالہ اسٹوری پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ہاسٹل میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی جس کے دوران ایک طالب علم کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
کیرالا اسٹوری جھوٹ پر مبنی، مسلمانوں کے خلاف سازش کا حصہ: صدر مسلم شبان مشتاق ملک
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بوائز ہاسٹل کے اندر دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کرلیا۔

https://twitter.com/muneerul1slam/status/1658034111578275841

انہوں نے بتایا کہ اس آپسی لڑائی میں ایک طالب علم زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دونوں گروپوں کو پر امن طورپر منتشر کیا۔

ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے ہوسٹل میں کچھ طلبا کے درمیان لڑائی ہوئی۔ ان کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔

دریں اثناء پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرے کئے۔

انہوں نے بتایا کہ باہر سے کچھ لوگوں کو بلایا گیا جنہوں نے ہاسٹل میں نعرہ بازی شروع کی اور ایک طالب علم کے سر پر وار کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

ان کے مطابق پولیس کو معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالج کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی خاطر ایسا کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ششی سودھان شرما جائے موقع پر پہنچی اور احتجاجی طلبا کو یقین دلایا کہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔