حیدرآباد

حکومت نے ٹیٹ امتحان کی درخواست فیس میں کمی کردی

دونوں پیپرز کیلئے جو 2000 فیس تھی، اسے 1000 کم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، حال ہی میں ہونے والے ٹیٹ امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کو فیس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

حیدرآباد: حکومت نے اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ٹیٹ) کی درخواست فیس میں کمی کر دی ہے۔ جو امیدوار صرف ایک پیپر (پیپر-1 یا پیپر-2) دینا چاہتے تھے، ان کی درخواست فیس جو پہلے 1000 تھی، اب 750 کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی

 دونوں پیپرز کیلئے جو 2000 فیس تھی، اسے 1000 کم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، حال ہی میں ہونے والے ٹیٹ امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کو فیس میں چھوٹ دی گئی ہے۔

دریں اثنا، گزشتہ رات 11 بجے سے ٹیٹ درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ 5 نومبر کو شروع ہونے والی درخواستوں میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہو گئی تھی۔ امتحان کی فیس سے متعلق مزید معلومات محکمہ تعلیم کے آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، جہاں امیدوار اپنے سوالات بھی چیک کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں جاب کیلنڈر جاری کرتے ہوئے کانگریس حکومت نے بتایا تھا کہ وہ ہر سال دو بار ٹیٹ کا انعقاد کرے گی۔ اس سے پہلے مئی میں ایک مرتبہ ٹیٹ امتحان منعقد کیا جا چکا ہے، اور اب دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ٹیٹ پیپر-1 کے لیے ڈی ای ای ڈی اور پیپر-2 کے لیے بی ای ڈی پاس امیدوار اہل ہیں۔ اسکول اسسٹنٹ کے طور پر پرموشن حاصل کرنے کے لیے ٹیٹ اہلیت ضروری ہے، جس کے باعث ان سروس اساتذہ بھی اس امتحان میں حصہ لیں گے۔ ٹیٹ کا آغاز ہونے سے اب تک نو بار امتحانات ہو چکے ہیں، جن میں سے گذشتہ سال مئی کے امتحان کو شامل کرتے ہوئے 6 مرتبہ امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے۔