حیدرآباد

اغوا کار گرفتار، کمسن لڑکی کوریسکیو کرلیا گیا

پولیس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے اغواء کنندہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے چنگل سے لڑکی کو باز یاب کرالیا اور لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

حیدرآباد: ایک 4سالہ لڑکی کو جسے یہاں اغواء کرلیا گیا تھا، پولیس نے حفاظت کے ساتھ ریسکیو کرلیا اور اغواکنندہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ ملزم کی شناخت سریش کی حیثیت سے کی ہے۔ وہ، گھٹکیسر میں لڑکی کے گھر کے قریب رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 سریش نے مبینہ طور پر کمسن لڑکی کو چہارشنبہ کی شب اس وقت اغوا کرلیا جبکہ وہ چاکلیٹ خریدنے کیلئے مکان سے باہر آئی تھی۔ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت کے اندراج کے بعد پولیس کی ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔

پولیس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے اغواء کنندہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے چنگل سے لڑکی کو باز یاب کرالیا اور لڑکی کو اس کے والدین کے حوالہ کردیا۔ راچہ کنڈہ پولیس کمشنر ڈی ایس چوہان نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو پکڑلیا۔