تلنگانہ

شمشان گھاٹ کا افتتاح کرنے والے سرپنچ کی اسی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات

اس کی بیوی گھریلومسائل اور جھگڑوں کی وجہ سے مائیکہ چلی گئی تھی۔اس نے اپنے سسرال پہنچ کر بیوی سے گھر واپس ہونے کی خواہش کی تھی تاہم اس کی بیوی نے گھر واپس ہونے سے انکار کردیا۔اس پر مایوسی کے عالم میں سرپنچ نے کیڑے مار دواپی لی۔

حیدرآباد: سرپنچ نے جس شمشان گھاٹ کا افتتاح کیا تھا، اسی شمشان گھاٹ میں اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ یہ انوکھا واقعہ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع پرکال منڈل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیبوت پلی سے تعلق رکھنے والا سرپنچ 35سالہ کنچا سوامی، کچھ عرصہ سے قرض کے بوجھ اور خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھا۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

اس کی بیوی گھریلومسائل اور جھگڑوں کی وجہ سے مائیکہ چلی گئی تھی۔اس نے اپنے سسرال پہنچ کر بیوی سے گھر واپس ہونے کی خواہش کی تھی تاہم اس کی بیوی نے گھر واپس ہونے سے انکار کردیا۔اس پر مایوسی کے عالم میں سرپنچ نے کیڑے مار دواپی لی۔

اس کے بیٹے نے اپنی ماں اور دیگر رشتہ داروں کو اس بات کی اطلاع دی۔سوامی کو علاج کے لئے پرکال کے اسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔دوسری طرف مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سرپنچ کی خودکشی کی وجوہات الگ ہیں۔

 نئی گرام پنچایتوں کی تشکیل کے ایک حصہ کے طور پر، وینکٹا پورم کے مضافاتی علاقہ ہائیبوت پلی کی تشکیل کے بعد گاؤں والوں نے متفقہ طور پر کمار سوامی کو سرپنچ منتخب کیاتھا۔ اس نے گاؤں کی ترقی کے لیے کافی کام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے تقریباً 24 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔