حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
جنا سینا پارٹی جو آندھرا پردیش میں این ڈی اے کی حلیف وشراکت دار ہے، نے حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے اتحادی امیدوار کے طور پر ٹی اودئے سرینواس کے نام کا اعلان کیا ہے۔
منگل گیری(اے پی): جنا سینا پارٹی جو آندھرا پردیش میں این ڈی اے کی حلیف وشراکت دار ہے، نے حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے اتحادی امیدوار کے طور پر ٹی اودئے سرینواس کے نام کا اعلان کیا ہے۔
جناسینا کو جو، ریاست میں ٹی ڈی پی اور بی جے پی سے اتحاد کرچکی ہے۔ نشستوں کی تقسیم مفاہمت معاہدہ کے بعد اسمبلی کی 21اور لوک سبھا کی2 نشستیں الاٹ کی جاچکی ہیں۔
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے ٹی اودئے سرینواس، جنا سینا پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
پارٹی سربراہ پون کلیان کی جانب سے کل جاری کردہ ایک صحافتی، اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ پون کلیان نے پارٹی کے اندرون اجلاس میں سرینواس کے نام کا اعلان کیا۔
پارٹی نے اسمبلی کے 6اورلوک سبھا کے ایک حلقہ کیلئے جنا سینا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں 13 مئی کو اسمبلی کے ساتھ لوک سبھا کے بھی انتخابات منعقد ہوں گے۔