حیدرآباد

کانگریس میں شامل ہونے والے ایم ایل ایز کو لگا جھٹکا،فیصلہ پر روک لگانے سے ہائیکورٹ کا انکار

ڈویژن بنچ نے واضح کیا کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر کوئی عبوری حکم نہیں دیا جا سکتا، اور اس کیس کی مکمل سماعت 24 تاریخ کو ہوگی۔ یاد رہے کہ سنگل بنچ نے 20 دن پہلے ان ایم ایل ایز کی نااہلی کا فیصلہ سنایا تھا، جسے اسمبلی کے سیکرٹری نے چیلنج کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے پارٹی سے انحراف کرنے والے ایم ایل ایز کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ڈی ناگیندر، کڈیم سری ہری اور ٹی وینکٹ راو جیسے ایم ایل ایز کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ان کی نااہلی کے سنگل بنچ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں
راہول کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کی سازش پر کانگریس کی ستیہ گرہ
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت

ڈویژن بنچ نے واضح کیا کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر کوئی عبوری حکم نہیں دیا جا سکتا، اور اس کیس کی مکمل سماعت 24 تاریخ کو ہوگی۔ یاد رہے کہ سنگل بنچ نے 20 دن پہلے ان ایم ایل ایز کی نااہلی کا فیصلہ سنایا تھا، جسے اسمبلی کے سیکرٹری نے چیلنج کیا تھا۔

یہ ایم ایل ایز بی آر ایس سے جیت کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے، جس کے بعد بی آر ایس نے انہیں نااہل قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔