حیدرآباد

عامر علی خان اور کودنڈ رام کی ایم ایل سی نامزدگیوں کو ہائیکورٹ نے منسوخ کردیا ، حکومت کو بڑا جھٹکا

حکومت نے دونوں کو ایم ایل سی کے طور پر مقرر کرنے والے گزٹ کو مسترد کر دیا۔ گورنر نے تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی آر ایس کے داسوجو شراون اور کورا ستیہ نارائنا کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیا۔

حیدرآباد: ایم ایل سی کی تقرریوں پر حکومت کو ایک بڑا  جھٹکالگا ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے گورنر کوٹہ کے تحت  ایم ایل سی کی تقرری پر آج اپنا فیصلہ سنایا۔ کودنڈارام اورعامر علی خان کی تقرری کو ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ کودنڈارام اور عامر علی خان کی بطور ایم ایل سی تقرری غلط ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
آیا عامر علی خان کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا؟
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

حکومت نے دونوں کو ایم ایل سی کے طور پر مقرر کرنے والے گزٹ کو مسترد کر دیا۔ گورنر نے تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی آر ایس کے  داسوجو شراون اور کورا ستیہ نارائنا کے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیا۔

ہائیکورٹ نے تجویز پیش کی کہ گورنر کو وزرا کی کونسل کے فیصلہ کی پابندی کرنی چائے۔ کورٹ نے کہاکہ نئے ایم ایل سی تقررات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گورنر کے پاس ڈی شراون اور ستیہ نارائن کی تقرری کو منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اُنہیں کابینہ میں واپس بھیجا جائے۔