ایشیاء

والدہ ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں، وہ بہت مایوس ہیں، شیخ حسینہ کے بیٹے کا بیان

صجیب واجد نے بتایا کہ ہم نے انہیں بنگلہ دیش چھوڑ کر جانے کے لیے راضی کیا کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر والدہ سے صبح فون پر بات بھی کی ہے۔

نئی دہلی: سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے صاحبزادے اور سابق انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر صجیب واجد نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

ہندوستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صجیب نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد اپنے ملک میں ہی رہنا چاہتی تھیں لیکن فیملی کے اصرار کرنے پر وہ بنگلہ دیش چھوڑ کرگئیں۔

صجیب واجد نے بتایا کہ ہم نے انہیں بنگلہ دیش چھوڑ کر جانے کے لیے راضی کیا کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر والدہ سے صبح فون پر بات بھی کی ہے، ملک کے لیے ان کے جذبے میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی لیکن وہ ملک کی موجودہ صورتحال سے بہت مایوس ہیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا والدہ کا خواب تھا جسے پورا کرنے کے لیے گزشتہ 15 سالوں کے دوران بہت محنت کی اور ملک کو عسکریت پسندوں اور دہشتگردی سے محفوظ رکھا لیکن اس کے باوجود اقلیت، اپوزیشن اور عسکریت پسندوں نے اب اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ آرمی چیف کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل مستعفی ہوکر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فرار ہوگئی ہیں۔