دہلی

این ڈی اے نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا

امکان ہے کہ صدرجمہوریہ آج شام تک مودی کو حکومت سازی کا دعوت نامہ دے سکتی ہیں۔ مودی اور نئی کونسل آف منسٹرس کے کچھ اراکین کے اتوار کی شام کو حلف لینے کا امکان ہے۔

نئی دہلی: نریندر مودی کو متفقہ طور پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اتحاد کے وفد نے جمعہ کو یہاں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور مرکز میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر قائدین راجناتھ سنگھ، امیت شاہ، تیلگو دیشم پارٹی، جنتا دل (یو) اور اتحاد کی دیگر جماعتوں کے لیڈروں نے مرکز میں مودی کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے حوالے سے محترمہ مرمو کو ایک خط سونپا۔

خیال ر ہے کہ اس سے قبل این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی ایک میٹنگ میں مسٹر مودی کو متفقہ طور پر اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

اس بات کا امکان ہے کہ صدرجمہوریہ آج شام تک مودی کو حکومت سازی کا دعوت نامہ دے سکتی ہیں۔ مودی اور نئی کونسل آف منسٹرس کے کچھ اراکین کے اتوار کی شام کو حلف لینے کا امکان ہے۔

لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے۔ 1962 (پنڈت جواہر لال نہرو) کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی لیڈر دو میعاد پوری کرنے کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے گا۔