ایشیاء
ٹرینڈنگ

سنگاپورمیں کووڈ19کی نئی لہرتیزی سے پھیل گئی، عوام کو ماسک لگانے کا مشورہ

انٹنسیو کیر یونٹ(آئی سی یو) میں بھی مریضوں کو رکھاجارہاہے۔ تاکہ جلد سے جلد صحت یابی کویقینی بنایاجاسکے۔ وزارت نے دواخانوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کا علاج کریں اور ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

سنگاپور: سنگاپور میں کووڈ19کی ایک نئی لہر سے نمٹنے کے لئے حکام نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ وزیرصحت نے عوام کومشورہ دیاہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں تاکہ کووڈکی روک تھام کی راہ ہموار ہوسکے۔ حکام نے5تا11مئی 25900 سے زائد کیسس ریکارڈکئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
عصمت ریزی کے مجرم کو بید سے مارنے کی سزا سنادی گئی
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا

وزیر صحت آنگ ای کنگ نے عوام سے کہاہے کہ وہ ایک بار پھر ماسک پہننا شروع کردیں کیونکہ کووڈ19کی ایک نئی لہرمیں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہاہے۔2 تا4 ہفتوں میں اس لہر میں مزید اضافہ کومسترد نہیں کیاجاسکتا۔ جون کے اختتام تک حالات کے مزید ابتر ہونے کاخدشہ ہے۔

 یہ بات ایک روزنامہ نے وزیرکے حوالہ سے بتائی۔ وزارت صحت (ایم اوایچ) نے بتایاکہ 5 تا11مئی کے دوران 25900 کیسس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جبکہ سابق ہفتہ میں 13700 کیسس کی اطلاع ملی۔ دواخانوں میں مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔

 انٹنسیو کیر یونٹ(آئی سی یو) میں بھی مریضوں کو رکھاجارہاہے۔ تاکہ جلد سے جلد صحت یابی کویقینی بنایاجاسکے۔ وزارت نے دواخانوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مریضوں کا علاج کریں اور ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 وزیرصحت نے خطرناک مرض سے نمٹنے کے لئے حکام کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔60 سال سے زائد افراد بھی اس مرض میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔ ہم نے دواخانوں میں ادویات کی فراہمی کے انتظامات کئے ہیں۔

 دواخانوں میں بستروں کا بھی خاطرخواہ انتظام کیاجارہاہے تاکہ مریضوں کونہ صرف سہولتیں فراہم ہوں بلکہ ان کی عاجلانہ صحت یابی کویقینی بنایاجاسکے۔ وزیرصحت نے کہاہے کہ مذکورہ مرض تیزی کے ساتھ پھیلاتاجارہاہے لیکن ہم اس سے نمٹنے کے لئے بھی ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے حکام کے ساتھ اشتراک و تعاون کرے۔