صحت

ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1336 کم ہو کر 21406 ہو گئے ہیں اور اس دوران آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 1336 کم ہو کر 21406 ہو گئے ہیں اور اس دوران آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 2055 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ملک میں اب تک 2206684570 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

بدھ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 44974909 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وبا سے 8 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر531722 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3430 بڑھ کر 44421781 تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 40 ایکٹو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوا میں 22، ہماچل پردیش اور سکم میں 3-3، ناگالینڈ میں ایک کورونا کیسز بڑھے ہیں۔

ساتھ ہی، گزشتہ 24 گھنٹے میں، اتر پردیش میں سب سے زیادہ 238 کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی دوران میں تمل ناڈو میں 166 اور ہریانہ میں 147، کیرالہ میں 131، راجستھان میں 124، چھتیس گڑھ میں 103 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مدھیہ پردیش۔

میگھالیہ میزورم، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی