شمالی بھارتصحت

چاندی پورہ وائرس کیسس کی تعداد 4 ہوگئی، 74 افراد انفیکشن سے متاثر

مرض سے متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات انتظامیہ کے عہدیداروں اور گاؤں کی میڈیکل ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں کووِڈ 19 پروٹوکول کے تحت انجام دی گئیں۔

جئے پور: راجستھان میں مہلک چاندی پورہ وائرس پھلتا جارہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 74 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
پیوندکاری کے لئے پھیپھڑے لے جانے والی ایمبولنس حادثہ کا شکار، طبی ٹیم کی بروقت کارروائی

جمعہ کے روز راجستھان میں ایک نئے کیس کا پتہ چلا۔ مریض ایک 9 سالہ لڑکا ہے جو تیسرے پازیٹیو مریض کے ساتھ قریبی ربط میں تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وائرس سے متاثر 70 افراد کے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ 32 رپورٹس زیر التوا ہیں۔ دراصل 91 نمونے (ادے پور میں 71 اور دونگا پور میں 20) حاصل کیے گئے تھے۔

ان میں جانوروں کے نمونے بھی شامل تھے، کیوں کہ یہ وائرس ان کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ جانوروں کے کسی بھی نمونے کی ابھی تک رپورٹ نہیں ملی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا جاریہ سال 9 اگست کو اس وائرس س کی وجہ سے ایک 9 سالہ لڑکی کے فوت ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

وہ شاہ پورہ کی رہنے والی تھی اور گجرات کے زائیڈس ہاسپٹل میں دورانِ علاج فوت ہوگئی تھی۔ اسے 5 اگست کو احمد آباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

اس لڑکی کی آخری رسومات انتظامیہ کے عہدیداروں اور گاؤں کی میڈیکل ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں کووِڈ 19 پروٹوکول کے تحت انجام دی گئیں۔

راجستھان میں چاندی پور وائرس کی وجہ سے پہلی موت کی اطلاع اُدے پور سے موصول ہوئی، جہاں کھیڑ واڑہ ٹاؤن کے بلیچا گاؤں کا ساکن 3 سالہ ہیمانشو فوت ہوگیا۔ اس کی موت گجرات کے ہمت نگر سیول ہاسپٹل میں 27 جون کو ہوئی تھی۔

a3w
a3w