شمالی بھارت

جے پور میں گیس ٹینکر میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی

سرکاری ذرائع کے مطابق، شدید زخمی راجکمار اور گووند نے جمعہ کی رات دم توڑ دیا، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

جےپور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اجمیر-جے پور قومی شاہراہ پر گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد پیش آنے والے حادثے میں دو اور شدید زخمی افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے، جب کہ تقریباً 35 افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب


سرکاری ذرائع کے مطابق، شدید زخمی راجکمار اور گووند نے جمعہ کی رات دم توڑ دیا، جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے نو افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔
زخمیوں کا سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج جاری ہے، جہاں کچھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ جمعہ کی صبح جےپور-اجمیر قومی ہائی وے پر بھانکروٹا میں ایک پیٹرول پمپ کے قریب گیس ٹینکر کے دوسرے گاڑی سے ٹکرانے کے باعث آگ لگی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں آس پاس کے علاقے اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔