امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

۔ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کاسبب بڑھتے ہوئے کرائے اور کورونا وائرس وباامداد میں کمی اہم وجوہات میں سے ایک ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد 12 فیصد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی۔ امریکی محکمہ برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے ذریعہ کئے گئے سروے کے مطابق، جنوری میں ملک بھر میں تقریباً 653,000 لوگ بے گھر تھے۔ یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 70,650 زیادہ ہے اور 2007 میں سروے شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
امیش پال کے قاتلوں کی گرفتاری پر اب ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کا انعام
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی امریکیوں کی تعداد امریکہ کی آبادی کا 13 فیصد ہے لیکن وہ کل بے گھر آبادی کا 37 فیصد ہیں۔ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کاسبب بڑھتے ہوئے کرائے اور کورونا وائرس وباامداد میں کمی اہم وجوہات میں سے ایک ہیں۔

a3w
a3w