مشرق وسطیٰ

غزہ میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 786 ہو گئی

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 40,786 ہو گئی ہے۔

غزہ: غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 40,786 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

غزہ میں قائم محکمہ صحت کے حکام نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 48 فلسطینی جاں بحق اور 70 زخمی ہوئے ہیں۔ اکتوبر 2023 کے اوائل میں فلسطینی اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,786 اور زخمیوں کی تعداد 94,224 ہو گئی ہے۔

مغربی کنارے میں تقریبا ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج کا وسیع آپریشن جاری ہے۔ آج منگل کے روز نابلس شہر کے مشرق میں بلاطہ کیمپ اور جنین کے جنوب میں مثلث الشہداء گاؤں پر دھاوا بولا گیا۔ علاوہ ازیں طولکرم پناہ گزین کیمپ کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی اخبار ‘یسرائیل ہیوم’ کے مطابق مغربی کنارے میں حالیہ حالات نے اسرائیلی سیکورٹی اداروں کو اسے غیر ثانوی جنگی میدان قرار دینے پر مجبور کر دیا ہے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ فوج کے نزدیک اس کے علاقے ‘فوجی سیکورٹی آپریشنز’ کا میدان بن چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے پیر کی شام اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے کے شمال میں متعدد شہروں، پناہ گزین کیمپوں اور دیہات میں کیا جانے والا آپریشن میدانی صورت حال کے جائزے کے مطابق مزید کچھ روز جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ بدھ کے روز مغربی کنارے میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ 2002 کے بعد مغربی کنارے میں سب سے بڑی عسکری کارروائی ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح جماعتیں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

آپریشن میں سیکڑوں اسرائیلی فوجی شریک ہیں۔ کارروائی میں انھیں ڈرون طیاروں اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی معاونت حاصل ہے۔ اس کے سبب جنین اور اس کے نزدیک واقع پناہ گزین کیمپ میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا۔

حالیہ آپریشن میں اب تک 29 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حماس اور جہاد اسلامی سمتی مسلح گروپوں نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں اکثریت ان کے کارکنان کی ہے۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 121 تک پہنچ گئی ہے۔