تلنگانہ

ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ بانسواڑہ کے پارٹی انچارج کا اقدام خودکشی

کانگریس ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے پارٹی انچارج کسولہ بالراجو نے چہارشنبہ کے روزاپنے مکان میں کیڑے مار دواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: کانگریس ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے پارٹی انچارج کسولہ بالراجو نے چہارشنبہ کے روزاپنے مکان میں کیڑے مار دواپی کر خودکشی کی کوشش کی۔

حالت خراب ہونے پر بالراجو کوضلع ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا گیا۔بتایا جاتاہے کہ کانگریس ہائی کمان نے حلقہ اسمبلی بانسواڑہ سے بالراجوکوٹکٹ دینے سے انکار کردیا اوران کی جگہ اینوگورویندر ریڈی کوٹکٹ دیا۔

ریڈی‘حال ہی میں بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ رویندر ریڈی کوٹکٹ دینے پر خودکی توہین سمجھتے ہوئے حلقہ کے کانگریس پارٹی کے انچارج کسولہ بالراجونے انتہائی اقدم اٹھانے کی کوشش کی۔

بالراجوکے اقدام خودکشی کی اطلاع ملنے پر بی آر ایس اور بی جے پی قائدین ہاسپٹل پہنچے اور بالراجوکوتسلی دی۔

واضح رہے کہ رویندر ریڈی نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ یلاریڈی سے بی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کیاتھا تاہم انہیں شکست ہوگئی تھی۔

اس کے بعد وہ بی جے پی میں چلے گئے اور حال ہی میں ریڈی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے حلقہ بانسواڑہ سے کانگریس ٹکٹ حاصل کیاہے۔

a3w
a3w