یوروپ

طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک ویڈیو کیمرہ میں قید ہوگئی

فرانس کے ساحلی علاقے لاواندو میں پیش آنے والے حادثے میں 65 سالہ پائلٹ کی لاش کو پانی میں سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ مقامی اتھارٹی کی جانب سے پائلٹ کی ہلاکت اور حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پیرس: فرانس میں منعقدہ ایک ایئرشو کے دوران جیٹ طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جبکہ جیٹ میں موجود پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 اگست کو دوران ایئر شو جیٹ بے قابو ہو کر بحیرہ روم میں جا گرا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
مودی فرانس کا دورہ کریں گے
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

فرانس کے ساحلی علاقے لاواندو میں پیش آنے والے حادثے میں 65 سالہ پائلٹ کی لاش کو پانی میں سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ مقامی اتھارٹی کی جانب سے پائلٹ کی ہلاکت اور حادثے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جنوب مشرقی فرانس میں دوسری جنگ عظیم میں فوج (اتحادی ڈارسز) کی 80 ویں کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ایئر شو منعقد کیا گیا تھا، جہاں فوگا میجسٹر جیٹ ہوا میں دیکھا گیا، تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سمندر کی جانب آتا ہوا جیٹ اچانک زوردار آواز کے ساتھ سمندر میں گر گیا۔

فوگا میجسٹر جیٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد بنائے گئے تھے، جبکہ فرانسیسی فوج نے اسے بطور ٹرینر جیٹ اور ایروبیٹک طیارے کے طور پر کئی سال استعمال کیا۔

a3w
a3w