جموں و کشمیر

وزیر اعظم اپنے یک روزہ دورے پر سری نگر پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی دوپہر کو فقید المثال سیکورٹی بند وبست کے بیچ اپنے یک روزہ دورے پر سری نگر پہنچے۔

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی دوپہر کو فقید المثال سیکورٹی بند وبست کے بیچ اپنے یک روزہ دورے پر سری نگر پہنچے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ڈی جی پی آر آر سوین اور بی جے پی کے لیڈروں نے سری نگر ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہوائی اڈے سے سیدھے بادامی باغ فوجی چھائونی گئے جہاں انہوں نے وار میموریل پر پھول مالا چڑھائیں گے۔

وزیر اعظم بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے جہاں لوگوں کا سیلاب ان کا انتظار کر رہا ہے۔

بخشی اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے اور سپیشل پروٹیکشن فورس نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر بعض روٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

بتادیں کہ یہ وزیر اعظم کا ایک مہینے سے بھی کم وقت میں جموں وکشمیر کا دوسرا جبکہ سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سری نگر کا پہلا دورہ ہے۔

انہوں نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کل یعنی 7 مارچ کو میں سری نگر میں ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ پروگرام میں شرکت کروں گا’۔

وزیر اعظم نے اپنے اس پوسٹ میں مزید کہا: ‘مختلف ترقیاتی کام قوم کے لئے وقف کئے جائیں گے جن میں زرعی معیشت کوفروغ دینے سے متعلق زائد از 5 ہزار کروڑ روپیے مالیت کے کام شامل ہیں نیز سیاحت سے جڑے مختلف کام بھی قوم کے نام وقف کئے جائیں گے’۔

سیاحت سے جڑے مختلف کام بھی قوم کے نام وقف کئے جائیں گے’۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر جہاں سری نگر کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے وہیں سیکورٹی کے بھی فقید المثال بند و بست کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے کشمیر دورے سے قبل سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طور پر ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طورپر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر اعظم 7 مارچ کی دوپہر کو سری نگر پہنچ کر ‘وکست بھارت وکست جموں وکشمیر’ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم جموں وکشمیر میں زرعی معیشت کے ‘ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کے لئے قریب 5 ہزار کروڑ روپیے قوم کے نام وقف کریں گے۔

وہ سودیش درشن اور پر شاس( پیلگرم ریجوینیشن اینڈ سپریچول، ہیرٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو) اسیکیوں کے تحت 14 سو کروڑ روپیوں کے شعبہ سیاحت سے متعلق کئی پرجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا افتتاح کریں گے ان پروجیکٹوں میں ‘حضرت بل مزار کی مربوط ترقی’ کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم قریب 43 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن سے ملک بھر میں زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کی وسیع رینج تیار ہوگی۔ وہ وزیر اعظم کی سی بی ڈی ڈی اسکیم کے تحت منتخب 42 سیاحتی مقامات کا اعلان بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم جموں وکشمیر میں سرکاری نوکریوں کے لگ بھگ ایک ہزار تقرری نامے تقسیم کریں گے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کریں گے۔

a3w
a3w