دہلی

حلوہ تقریب کے ساتھ ہی عام بجٹ کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں حلوہ تقسیم کی تقریب مکمل ہونے کے ساتھ ہی اگلے مالی سال کے عام بجٹ کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں حلوہ تقسیم کی تقریب مکمل ہونے کے ساتھ ہی اگلے مالی سال کے عام بجٹ کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
نرملاسیتارمن کی بیٹی اور رشتہ داروزیٹر گیلری میں
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ

اس موقع پر ریاستی وزیر خزانہ پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوٹ کشن راؤ کراد بھی موجود تھے۔ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر سال لاک ان کے عمل سے پہلے حلوے کی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ بجٹ کی تیاریوں سے وابستہ افسران اور ملازمین اب وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کئے جانے تک نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ کے تہہ خانے میں واقع پریس ایریا میں قیام کریں گے اور اس دوران ان کو خاندان سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عام بجٹ پیپر لیس ہوگا اور یکم فروری 2022 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ سے متعلق کل 14 دستاویزات تیار کئے جاتے ہیں اور یہ دستاویزات مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل انڈیابجٹ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان ایپ پر دستیاب ہو گا۔ بجٹ دستاویزات انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہوگااور ایپ پر دیکھاجا سکتاہے۔ یہ یونین بجٹ موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا۔

حلوہ کی تقریب کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نے بجٹ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور اس سے وابستہ افسران اور ملازمینکو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر فنانس سکریٹری اور اخراجات کے سکریٹری ٹی وی سوماناتھن، اقتصادی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ، ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری توہین کانت پانڈے، ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا، چیف اکنامکصلاح کار اننت وی ناگیشورن، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے سکریٹری نتن گپتا، سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم بورڈ (سی بی آئی سی) کے صدروویک جوہری کے ساتھ وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

a3w
a3w