امت شاہ کے بیان پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ جاری
اس کے بعد انہوں نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کروائیں۔
نئی دہلی: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر راجیہ سبھا میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے گھنشیام تیواری کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اس کے بعد انہوں نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کروائیں۔
مسٹر دھنکھڑ نے ایوان کو اطلاع دی کہ انہیں ضابطہ 267 کے تحت چار نوٹس موصول ہوئے ہیں، جو وزیر داخلہ کے بیان اور کسانوں کے احتجاج پر بحث کے لیے دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس مقررہ پروژنز کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد اپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ شروع کر دیا۔
کانگریس کے اراکین زور زور سے بولنے لگے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے صبح 11 بج کر 10 منٹ پر ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔