تلنگانہ

آرٹی سی بس نے کنڈیکٹر کو روند ڈالا

شبہ کیاجارہا ہے کہ آرٹی سی کی سوپر لکثری بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں آرٹی سی بس نے کنڈکٹر کو روند ڈالا۔یہ کنڈکٹر منچریال بس ڈپو سے نکل رہا تھا۔ا کی شناخت عادل آباد ڈپو سے وابستہ 50سالہ گنگارام کے طورپر کی گئی ہے جو بارم پور گاوں کا رہنے والا ہے۔اس حادثہ کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ

دوپہر کا کھانا کھانے کیلئے وہ جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ آرٹی سی کی سوپر لکثری بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔