یوروپ

روسی طیارہ غزہ سے 105 افراد کو لیکر ماسکو پہنچا

طیارے میں 105 روسی اور ان کے خاندان کے افراد سوار ہیں، جن میں 55 بچے بھی شامل ہیں،مجموعی طور پر، 360 سے زائد بچوں سمیت 760 سے زائد افراد کو پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔

ماسکو: غزہ کی پٹی سے نکالے گئے 105 روسیوں اور ان کے رشتہ داروں کو لے کر ایک طیارہ روسی دارالحکومت ماسکو کے باہر ڈومودیدوو ہوائی اڈے پر اترا ہے۔ روس کی ہنگامی وزارت نے ٹیلی گرام پر یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا، "ہنگامی حالات کی وزارت کا طیارہ ڈوموڈیڈوو ہوائی اڈے پر اترا ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ

 طیارے میں 105 روسی اور ان کے خاندان کے افراد سوار ہیں، جن میں 55 بچے بھی شامل ہیں،مجموعی طور پر، 360 سے زائد بچوں سمیت 760 سے زائد افراد کو پہلے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وطنوں کو امداد فراہم کرنے کا کام روسی وزارت خارجہ اور انٹرنیشنل سول پروٹیکشن آرگنائزیشن کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ طور پر جاری ہے۔

a3w
a3w