تلنگانہ

شرابی شخص کو نہ چھوڑنے پر سرپنچ نے سب انسپکٹر کی کالرپکڑلی

اس بات کی اطلاع پر بی آرایس پارٹی کا سرپنچ وہاں پہنچ گیا جس نے اس شخص کو چھوڑنے کی پولیس سے خواہش کی۔اس خواہش کو ماننے سے پولیس نے انکار کردیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ایک شخص کو چھوڑنے کی خواہش پوری نہ کرنے پر سرپنچ نے پولیس سے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔اس نے سرعام ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کا کالر پکڑلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: کویتا کا ردعمل
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
نظام آباد میں سڑک حادثہ۔چارنوجوان ہلاک

تفصیلات کے مطابق ضلع کے رُدرور علاقہ میں کل شام پولیس، حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلارہی تھی۔اسی دوران ایک شخص حالت نشہ میں پکڑاگیا۔

اس بات کی اطلاع پر بی آرایس پارٹی کا سرپنچ وہاں پہنچ گیا جس نے اس شخص کو چھوڑنے کی پولیس سے خواہش کی۔اس خواہش کو ماننے سے پولیس نے انکار کردیا۔

اس پر برہمی کے عالم میں اس نے سب انسپکٹر کا کالر پکڑلیا اوراسے دھکیل دیا۔اس نے سڑک پر ہنگامہ آرائی کی اور احتجاج شروع کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

a3w
a3w