بین الاقوامی

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگ جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اقوام متحدہ:اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کر دیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کے تحت اپنی زمہ داریوں کی پاسداری کرے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگ جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اقوامِ متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔

جس پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس امکان سے اتفاق کرے گی، ایسا طریقہ اختیار کی جائے جس سے فلسطینی شہریوں کو تحفظ ہو سکے۔

a3w
a3w