جرائم و حادثات

سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ کومرماں کو چاراولادیں تھیں۔ ان میں دو بیٹوں کی موت ہوگئی۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا بقیدحیات ہے۔

حیدرآباد: سنگ دل اولاد نے اپنی ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا۔یہ افسوسناک واقعہ ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ کومرماں کو چاراولادیں تھیں۔ ان میں دو بیٹوں کی موت ہوگئی۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا بقیدحیات ہے۔

بیٹے نے اپنی ماں کو اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا جس کے بعد بیٹی نے ماں کو اس شرط پر اپنے گھر میں سہارادیا کہ اس کی جائیداد اپنے اور اپنے شوہر کے نام کردے گی۔

اس شرط کی تکمیل کے باوجود بیٹی نے ماں کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور اس کو گھر سے نکال دیا۔

مایوسی کے عالم میں ماں سڑک پر سوگئی جس پر مقامی افراد نے اس کودیکھ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پولیس نے کومرماں کی شکایت کی بنیاد پر بیٹے اور بیٹی کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔