آندھراپردیش

شادی کے تھوڑے ہی دن بعد داماد نے بیوی اور ساس کا قتل کردیا

شراون کی شادی دو ہفتہ قبل تلنگانہ کے ونپرتی ضلع سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رکمنی سے یکم مارچ کو ہوئی تھی، شادی کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔ رکمنی کی 45 سالہ ماں رما دیوی اور 50 سالہ باپ وینکٹیشورلو بیٹی کے سسرال کرنول پہنچے۔

حیدرآباد: شادی کے چند دن بعد ہی ایک داماد نے اپنی بیوی، ساس اورسسر پر خنجر سے حملہ کردیا۔ حملہ میں بیوی اورساس کی موت ہوگئی۔ آندھراپردیش کے کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والا شراون نامی نوجوان حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ بینک میں برسرخدمت ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

شراون کی شادی دو ہفتہ قبل تلنگانہ کے ونپرتی ضلع سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رکمنی سے یکم مارچ کو ہوئی تھی، شادی کے بعد ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔ رکمنی کی 45 سالہ ماں رما دیوی اور 50 سالہ باپ وینکٹیشورلو بیٹی کے سسرال کرنول پہنچے۔

 اس موقع پر ان دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اس پر داماد نے برہمی کے عالم میں اپنی بیوی رکمنی، ساس رمادیوی اورسسرپرخنجرسے حملہ کردیا۔ حملہ میں رکمنی اوررمادیوی کی موت ہوگئی جبکہ اس کا سسر زخمی ہے اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔