دہلی

شادی کی تقریب کیلئے لگایاگیا اسٹیج اچانک گر گیا

اس واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں پولیس اور فائر بریگیڈ کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور راحت کاری کارروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو فوری طورپر ایمس کے ٹراما اسپتال لے جایاگیا۔

حیدرآباد: دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک حادثہ پیش آیا۔ اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 2 کے قریب شادی کی تقریب کیلئے لگایا گیا اسٹیج اچانک گر گیا۔ اس واقعہ میں 8 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دیگر2 افراد بحفاظت باہرنکلنےمیں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک

اس واقعہ کی اطلاع پاتے ہیں پولیس اور فائر بریگیڈ کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور راحت کاری کارروائی شروع کردی۔ زخمیوں کو فوری طورپر ایمس کے ٹراما اسپتال لے جایاگیا۔

پولیس نے مزید بتایاکہ یہ واقعہ صبح 11بجے کے قریب پیش آیا۔ شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ 10 سے 12 اس اسٹیج کے نیچے پھنسے ہوئے تھے۔ حادثہ کے مقام پر امدادی کارروائی جاری ہے۔