حیدرآباد
خواتین ریزرویشن بل کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی: کویتا
کویتا نے کہا کہ آئین میں خواتین کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں، لیکن ان پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ ہم خواتین کو ریزرویشن کے لیے بھارت جاگروتی جدوجہد کررہی ہے تاکہ خواتین کو برابری کا مقام ملے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل و بھارت جاگروتی تنظیم کی صدرکے کویتا نے الزام لگایاہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ خواتین ریزرویشن بل کو منظور کیا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ وہ خواتین ریزرویشن بل کی منظوری تک جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں خواتین کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں، لیکن ان پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ ہم خواتین کو ریزرویشن کے لیے بھارت جاگروتی جدوجہد کررہی ہے تاکہ خواتین کو برابری کا مقام ملے۔