تلنگانہ

گھر سے لاپتہ سب انسپکٹر نے خودکشی کی کوشش کی

تلنگانہ کے محبوب آباد میں کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کاپتہ چل گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد میں کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والے سب انسپکٹر کاپتہ چل گیا۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
پٹنہ میں پولیس سب انسپکٹر کی پٹائی

یہ سب انسپکٹرجس کی شناخت سرینواس کے طورپر کی گئی ہے، بھدرادری کوتہ گوڑم کے اشواراو پیٹ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔وہ اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔

زرعی مارکٹ کے حدود میں کل اس نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی تھی اور 108 ایمبولنس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد اس کو طبی عملہ نے ضلع اسپتال منتقل کردیاجہاں اس کی حالت کے تشویشناک ہونے پر بہتر علاج کے لئے بہتر علاج کیلئے اس کو ضلع ورنگل منتقل کیاگیا۔

وہ اتوار کی صبح گھر سے روانہ ہوا تھا۔

اس کے گھر نہ پہنچنے پر اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔اس انتہائی اقدام کی کوشش کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

a3w
a3w