دہلی

سپریم کورٹ، گیان واپی مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت پر آمادہ

انجمن نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ وارانسی میں جس جگہ مسجد موجود ہے وہاں مندر کی بحالی کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن گیان واپی انجمن انتظامیہ مساجد کی اپیل کی سماعت پر آمادگی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
گیان واپی کامپلکس تہہ خانہ کی مرمت کی درخواست مسترد
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

انجمن نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ وارانسی میں جس جگہ مسجد موجود ہے وہاں مندر کی بحالی کا مقدمہ چل سکتا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشراپر مشتمل بنچ نے کہاکہ ہم اسے اصل کیس سے جوڑدیتے ہیں۔

گیان واپی مسجد‘ انجمن انتظامیہ مساجد کے تحت ہے۔