جرائم و حادثات

جھانسہ دے کر کئی افرادکو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

نا گر کرنول پولیس نے 11افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب ناگر کرنول، اندرا نگر کا 47سالہ آر ستیہ نارائنہ عرف ستیہ یادو کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآباد: نا گر کرنول پولیس نے 11افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب ناگر کرنول، اندرا نگر کا 47سالہ آر ستیہ نارائنہ عرف ستیہ یادو کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اسے ایک شخص کے لاپتہ ہونے پر حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ 11افراد کو وہ قتل کیاہے۔ اس کا طریقہ یہ تھا کہ پہلے وہ اجنبی افراد کو باتوں میں پھنساتا تھا۔

پھر انہیں خزانہ نکالنے کا جھانسہ دیکر ویران مقام پر لے جاتا تھا اور زہرکھلاکر قتل کردیا کرتاتھا۔ اوران کا قیمتی سامان اور رقم لے کر فرار ہوجایا کرتا تھا۔

اس نے 11افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 12تا 16کیسس درج ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم کم سے کم 20قتل کی وارداتوں میں ملوث ہوسکتا ہے۔