تلنگانہ حکومت نےسرکاری مشیروں کے تقررات کو منسوخ کردیا
چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلہ میں حکم جاری کیا۔ سومیش کمار، سی رمیش، راجیو شرما، انوراگ شرما، اے کے خان، جی آرریڈی آر کو برخواست کر دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد ریاست میں تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت نے ایک اور فیصلہ لیتے ہوئے کے سی آر، دور حکومت میں مقرر کئے گئے7صلاح کاروں (مشیروں) کی خدمات کو برخواست کردیا گیا۔
اس ضمن میں آج چیف سکریٹری تلنگانہ اے شانتی کماری نے احکام جاری کئے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ریونت ریڈی کی زیر قیادت حکومت نے اسپیشل آفیسرس کو بھی برحاست کردیا۔ جن 7صلاح کاروں کو برخاست کیا گیا ہے۔
ان میں چیف منسٹر کے خصوصی صلاح کار سومیش کمار، حکومت کے صلاح کار راجیو شرما، انڈؤمنٹس کے صلاح کار رمنا چاری، حکومت کے صلاح کار سی ایچ رمیش، امور داخلہ کیلئے صلاح کارانوراگ شرما، محکمہ اقلیتی بہبود کے لئے صلاح کار اے کے خان، محکمہ جنگلات کے صلاح کار شوبھا شامل ہیں۔
ان کے علاوہ محکمہ آبپاشی کیلئے خصوصی مشیر ایس کے جوشی، فیانس ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل آفیسرس جی آر ریڈی، شیو شنکر، آر اینڈ بی کیلئے خصوصی آفیسر سدھاکر، تیج، برقی سکٹر کیلئے اسپیشل آفیسر راجندر پرساد سنگھ، ہارٹیلکچر کے خصوصی مشیر سرینواس راؤ کو برخاست کردیا گیا۔
قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ حکومت تحریک تلنگانہ کے دوارن سیاسی جئے اے سی کے کنوینر پروفیسر ایم کودنڈا رام کو حکومت کا خصوصی صلاح کار مقرر کیا جاسکتا ہے۔