تلنگانہ ہائی کورٹ نے فلم ’ویوہم‘ کے سنسر بورڈ سرٹیفکیٹ کی معطلی میں توسیع کردی
تلنگانہ ہائی کورٹ نے رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ویوہم‘ کے سنسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ویوہم‘ کے سنسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔
ہائی کورٹ نے مزید تین ہفتے سرٹیفکیٹ معطل کرنے کی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ نے سنسر بورڈ کی ماہر ین کی کمیٹی کو فلم سے قابل اعتراض مناظر ہٹانے اور اس کا دوبارہ جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔
عدالت، فلم کے لیے نیا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلہ میں تین ہفتوں کے اندر فیصلہ کرے گی۔پروڈیوسرڈی کرن کمار کے وکیل نے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ سی بی ایف سی کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو معطل کرتے ہوئے جاری کردہ عبوری حکم کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اگر فلم ‘ویوہم’ کے اے پی کے انتخابات پر اثر ڈالنے کا امکان ہے کہ تو اس فلم کو تلنگانہ میں ریلیز کی اجازت دی جائے۔
اے پی کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے فلم ‘ویوہم’ کی نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فلم کو ان کے والد تلگودیشم پارٹی کے صدرو سابق وزیراعلی چندرابابو کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایاگیا ہے۔