مشرق وسطیٰ

ماں بیٹے کو قتل کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

نجران کے سعودی حکام نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اختلافات کی وجہ سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر جمعرات کے دن سزائے موت دے دی۔

ریاض: نجران کے سعودی حکام نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اختلافات کی وجہ سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر جمعرات کے دن سزائے موت دے دی۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
فارمولا۔ای چمپئن شپ: ریاض سے 8 شاندارریسلنگ کاریں حیدرآباد پہونچ گئیں

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی شہری حسن بن خالد بن حسین الخیوانی نے اپنی ہم وطن غادۃ بنت مسفر القحطانی اور اس کے بیٹے بدر بن مسفر بن سعید آل مونس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

الخیوانی کا بدر کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور وہ اس کے قتل کے درپے تھا۔ الخیوانی نے جیسے ہی بدر کو اس کی ماں کے ہمراہ دیکھا مشین گن سے فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر ہلاک کردیا۔

پولیس نے مفرور الخیوانی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا اس پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ سپیشل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر الخیوانی کو جان کے بدلے جان کے قانون کے تحت موت کی سزا سنادی تھی پھر اپیل کورٹ اور آخر میں سپریم کورٹ نے بھی مذکورہ فیصلے کی توثیق کردی تھی۔

جمعرات کے دن ایوان شاہی سے فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر الخیوانی کو موت کی سزا دے دی گئی۔

a3w
a3w